عامر لیاقت آصف علی زرداری کے قدموں میں بیٹھ کر کیاباتیں کرتے رہے؟(ن) لیگی ارکان کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے، عجیب حرکات پر پرویز خٹک سے تلخ کلامی ،بات بڑھ گئی

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن عامر لیاقت توجہ کا مرکزبنے رہے ،عامر لیاقت کی اجلاس کے دوران آصف علی زرداری کے قدموں بیٹھ کر گھٹنے چھوکر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جبکہ مسلم لیگ (ن)کے احتجاج کے دوران عامر لیاقت لیگی ارکان کے آگے ہاتھ جوڑ کر احتجاج ختم کرنے کی درخواست کرتے رہے ،

عامر لیاقت اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک میں تلخ کلامی بھی ہوئی،پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے معاملہ رفع دفع کیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے نومنتخب رکن معروف اینکرپرسن عامر لیاقت توجہ کا مرکزبنے رہے۔عامر لیاقت کبھی اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان اورکبھی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کرسی کے ساتھ ہی فرش پر پاؤں کے بل بیٹھے رہے،عامر لیاقت کی اس تصویر پر پیپلز پارٹی کے کارکنان خوش ہیں اور موقف اپنا رہے ہیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری کی سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتراما ایسا کیا ہے ، عامر لیاقت کی اجلاس کے دوران آصف علی زرداری کے قدموں بیٹھے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور تصویر پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید تنقید کی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے احتجاج کے دوران عامر لیاقت لیگی ارکان کے آگے ہاتھ جوڑ کر احتجاج ختم کرنے کی درخوست کرتے رہے ،عامر لیاقت اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک میں تلخ کلامی بھی ہوئی،پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے معاملہ رفع دفع کیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوا۔(رڈ)



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…