ہم بکاؤ مال نہیں ۔ میں نے اپنے بچوں کو وصیت کردی ہے کہ جب میرا انتقال ہو تو میری میت پر ۔۔۔! ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی نوازشریف کی تصویر ایوان کے اندر لیجانے سے منع کرنے پر مشتعل ،بڑا دعویٰ کردیا

15  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی زیب النساء اعوان کو نواز شریف کی تصویر اندر لے جانے سے روکدیا گیا تاہم رکن اسمبلی شدید احتجاج اور مزاحمت کے بعد تصویر اندر لے جانے میں کامیاب ہو گئیں ۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون

رکن اسمبلی زیب النساء اعوان نواز شریف کی تصویر ہاتھ میں پکڑے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پہنچیں تو سکیورٹی پر تعینات لیڈیز پولیس اہلکاروں نے انہیں تصویر اندر جانے سے روکدیا جس پر خاتون رکن کی جانب سے مزاحمت اور شدید احتجاج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیت ہماری ہوئی ہے اسے دھاندلی سے شکست میں بدلا گیا ، آج سکیورٹی والے اپنے نمبر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے تصویر نہ لے جانے دی گئی تو میں اندر جا کر حلف نہیں اٹھاؤں گی ۔ سکیورٹی نے انہیں تصویر کے ساتھ اسمبلی کی عمارت کے اندر جانے کی اجازت دیدی جس کے بعد انہوں نے ایوان میں نواز شریف کی تصویر ہاتھ میں پکڑ کر حلف اٹھایا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیب النساء اعوان نے کہا کہ میرا تعلق وفاداروں کے شہر سے ہے ۔پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کے لئے مجھ سے رابطہ کیا گیا لیکن میں نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہم بکاؤ مال نہیں ۔ میں نے اپنے بچوں کو وصیت کردی ہے کہ جب میرا انتقال ہو تو میری میت پر پارٹی کا سبز پرچم ڈالا جائے اورمیری قبر کے کتبے پر نواز شریف کی شیرنی زیب النساء اعوان کنندہ کرایاجائے ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…