اسلام آباد کے فلیٹ میں ڈانس پارٹی کے دوران لڑکی کی ہلاکت،فلیٹ صومالین اور عرب باشندوں کے نام پر الاٹ ہے،آئس اور شراب کے نشے میں دھت افراد کیا کرتے رہے؟ مزید چونکادینے والے انکشافات

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس نے خداداد ہائٹس میں مبینہ طور پر قتل ہونیوالی لڑکی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون سمیت چار افراد کوگرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی ۔وفاقی پولیس نے گزشتہ روز خداداد ہائٹس میں ثناء گیلانی نامی لڑکی جنہوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی اور مبینہ طور پر جاں بحق ہو گئی جس کے نتیجے میں پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کی ۔

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی ثناء گیلانی کو قتل کیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ابتدائی طور پر حسین ، ولید ، فیصل اور حنا پٹھانی کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 12اگست کی رات کو خداداد ہائٹس کے فلیٹ303میں ڈانس پارٹی جاری تھی اور یہ فلیٹ صومالین اور عرب باشندوں کے نام پر الاٹ ہے اور انہوں نے ولید نامی شخص کو کرایہ پر دے رکھا تھا اور ولید کے دوست فیصل نے حنا پٹھانی نامی ڈانسر کو فلیٹ میں مدعو کیا اور مجرا کرایا اور ثناء گیلانی کچھ عرصہ سے حنا پٹھانی کے ساتھ ای الیون میں رہائش پذیر تھی ۔ پولیس کے مطابق محفل میں تمام شریک افراد آئس اور شراب کے نشے میں دھت تھے اور نشے کی حالت میں ثناء گیلانی تیسری منزل سے گر پڑی۔ ثناء گیلانی کو دوستوں نے پمز ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔لڑکی کے ورثاء نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تو پولیس نے مقدمہ نمبر302/34 کی دفعات کے ساتھ تھانہ گولڑہ میں درج کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ ثناء گیلانی پنجاب ملتان کی رہائشی تھی اور وہ کچھ عرصہ سے اسلام آباد میں حنا پٹھانی نامی خاتون کے ہاں رہائش پذیر تھی۔)



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…