نواز شریف سے توہین آمیز سلوک شہباز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز، بڑا قدم اٹھا لیا

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو خط لکھ کر نواز شریف سے توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو مراسلہ لکھ کر نواز شریف کو نیب عدالت لے جانے کے طریقہ کار پر خدشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر شدید تضحیک آمیز اور غیر انسانی رویہ اپنایا گیا، نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس طرح لے جایا گیا جیسے دہشت گرد

یا مجرموں کو لے جایا جاتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کے بارے میں یہ رویہ ذاتیات پر مبنی اور نامناسب ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، ان کے خلاف اس طرح کے نامناسب رویہ کو فوری طور پر روکا جائے۔شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم سے نواز شریف کے ساتھ روا رکھے گئے توہین آمیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، انہوں نے ملک میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو بھی متعارف کرایا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…