ووٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار دن دیہاڑے قتل، قاتلوں کا تعلق کس پارٹی سے تھا؟بیٹے نے سب بتا دیا

14  اگست‬‮  2018

کراچی (سی پی پی)کراچی کے علاقے گلبہار میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پولیس اہلکار مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کے ایم سی پولیس کے سب انسپکٹر اعظم خان فردوس کالونی میں اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے تھے کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں اعظم خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم مسلح افراد موقع سے فوری طور پر فرار ہوگئے۔بعد ازں اعظم خان کی لاش کو قانونی چارہ جوئی

کیلئے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا۔ضلع وسطی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔سینئرافسر نے مقتول کے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنان نے اعظم خان سے ان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے کہا تھا۔مقتول کے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کے مانگے جانے کے باوجود اعظم خان کے تمام اہلخانہ نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا تھا۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…