انتخابات 2018ء کا آخری مرحلہ بھی مکمل ،مخصوص نشستیں ملاکرتحریک انصاف کی کتنی نشستیں ہوگئیں؟ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ہاتھ کیا آیا؟تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص 221 نشستوں پر ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے جس کے اب انتخابات 2018ء4 کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا اور تمام جماعتوں کی انتخابی پوزیشن واضح ہوگئی ہے ، مرکز میں پاکستان تحریک انصاف 158نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ (ن ) 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 53نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 28، مسلم لیگ (ن) کو 16، پیپلز پارٹی کو 9، متحدہ مجلس عمل کو 2 نشستیں ملیں جب کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس، ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بی اے پی، بی این پی کے حصے میں خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست آئی۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5 نشستیں مل گئیں جب کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 2،2 اور ایم ایم اے کو 1 نشست ملی۔ اس طرح الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 342 میں سے 339 حلقوں کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں جس کے بعد پارٹی پوزیشن بھرپور طریقے سے واضح ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 158 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ تیسرے، متحدہ مجلس عمل 15 نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) 5 نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل 3 نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کی طرف سے سے پنجاب اسمبلی میں 66 خواتین اور 8 غیر مسلم نشستوں کے نوٹیفیکیشن کے مطابق

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 119 ارکان نے کامیابی حاصل کی تھی 23 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف 142 ارکان کے ساتھ پہلے نمبر پر آئی تحریک انصاف کوپنجاب میں 33 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں ملنے کے بعد کل تعداد 179 ہو گئی ہے مسلم لیگ ن 130 جنرل 30 خواتین اور4 اقلیتی نشستوں کے ساتھ کل 164 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے مسلم لیگ ق 8 جنرل اور 2 خواتین کے ساتھ کل 10 نشستوں کے ساتھ تیسری پیپلزپارٹی 6 جنرل اور ایک مخصوص نشست کے ساتھ 7 ارکان کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ 4 آزا دارکان کی حیثیت برقرار رہے گی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے بھی خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی کو چار ، متحدہ مجلس عمل دو، بلوچستان نیشنل پارٹی دو، پی ٹی آئی اے اور اے این پی کو ایک ایک خواتین کی نشست مل گئی جبکہ پی بی26 اور پی بی اور پی بی 41 پر نتائج رودک دیئے جبکہ پی بی35 پر خودکش حملے میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی شہادت کے باعث انتخاب نہ ہو سکے اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نیبلوچستان میں دس خواتین مخصوص نشستوں کے فہرست جاری کر لی گئی بلوچستان عوامی پارٹی کے 15 جنرل نشستوں پر چار خواتین اراکین منتخب ہوئے تعداد 19 ہو گئی

جبکہ متحدہ مجلس عمل کی 7 نشستوں کیساتھ2 خواتین نشستیں ملنے کی بعد تعداد9 ہو گئی بلوچستان نیشنل پارٹی کی7 نشستوں کے دو خواتین ملنے کے بعد تعداد9 ہو گئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک خاتون نشست کی مل گئی پی بی26 اور پی بی اور پی بی 41 پر نتائج رودک دیئے جبکہ پی بی35 پر خودکش حملے میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی شہادت کے باعث انتخاب نہ ہو سکے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 22 خواتین اور 3 غیر مسلم نشستوں پر تحریک انصاف کو خواتین کی 16،ایم اے اے اور اے این پی 2,2،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو ایک ،ایک نشستیں ملی ہیں ، دریں اثناء سندھ اسمبلی کی 29 خواتین اور 9 غیر مسلم نشستوں کے نوٹی فکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی 17اور اقلیتوں کی پانچ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے،تحریک انصاف کے حصے میں خواتین کی 5اور اقلیتوں کی دو نشستیں آئی ہیں جبکہ جی ڈی اے کو ایک نشست ملی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…