سینیٹر سمیت اہم شخصیات کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنیوالے شخص کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،چونکا دینے والے انکشافات

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے نے اہم شخصیات کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے شخص ناصر علی تنولی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ملزم ناصر علی تنولی سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ بنا کر اہم شخصیات کی تذلیل پر مبنی مواد اپ لوڈ کرتا ہے اور بعد ازاں ان شخصیات کو ٹیلی فون کرکے جان چھڑانے کیلئے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس حوالے سے متعدد افراد نے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے۔تازہ ترین واقعہ میں ملزم ناصر تنولی نے سینیٹر طلحہ محمود کے ایک قریبی سے رقم کا تقاضا کیا جسے تسلیم نہ کئے جانے پر اس نے سوشل میڈیا پر اے این ایف کے حوالے سے ایک جعلی ویڈیو شیئر کردی۔اس ویڈیو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ سینیٹر طلحہ محمود ممنوعہ کیمیکل کا کاروبار کرتے ہیں اور اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ان کا ٹرک پکڑ لیا ہے۔اے این ایف نے اس ویڈیو کو شرانگیز قرار دیتے ہوئے تردید جاری کی۔علاوہ ازیں ملزم نے سینیٹر طلحہ محمود کے متعلق ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں تاثر دیا گیا کہ وہ ووٹ خریدنے کیلئے لوگوں کو نقد رقوم دے رہے ہیں۔اس حوالے سے جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ ماہ رمضان میں سینیٹر طلحہ محمود کسی قبائلی علاقے کے عوام میں رمضان پیکج تقسیم کر رہے تھے تو جاری شدہ ٹوکن سے زیادہ تعداد میں غرباء ومساکین جمع ہوگئے ،جن کے لئے راشن پیکج موجود نہیں تھا۔اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے ان غرباء کو مایوس نہ جانے دیا اور راشن پیکج کی مد میں نقد رقوم ادا کردیں۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے تحقیقات کے بعد ملزم ناصر علی تنولی کے خلاف ایف آئی آر نمبر02/2018 درج کرلی ہے۔ملزم کی گرفتار کے لئے ٹیم مانسہرہ روانہ کی جارہی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم ناصر علی خود کو سوشل میڈیا کا صحافی کہتا ہے اور لوگوں کو عزت خراب کرنے کی دھمکی دے کر رقوم بٹورتا ہے۔ابھی چند روز قبل وہ ایک ایسے ہی کیس میں4ماہ کی جیل بھگت کر رہا ہوا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…