تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی،سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ،بڑا اعلان کردیاگیا

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اہم عہدے پر فائز کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180ممبر ہوگئے ہیں ، اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پوری کوشش کروں گا کہ ہاؤس کو رول کے مطابق چلائیں ،

پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ وہ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پارٹی نے مجھ پر جو اعتمادکا اظہار کیا ہے ، مجھے اہم عہدے پر فائز کیا جا رہا ہے جس پر میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، عمران خان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180نمبر پورے ہوچکے ہیں ، اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ،پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہیں ، سب مل کر ساتھ چلیں گے ، ہماری کوشش ہوگی کہ قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، اندرونی وبیرونی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے ۔ اسد قیصر نے کہا کہ محمود خان ، پرویز خٹک اور عاطف خان ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں اور پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اہم عہدے پر فائز کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180ممبر ہوگئے ہیں ، اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پوری کوشش کروں گا کہ ہاؤس کو رول کے مطابق چلائیں ، پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ وہ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…