اسد قیصرقومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے،کپتان کا اعلان مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسد قیصر پی ٹی آئی میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے اورکس سیاسی جماعت سے وابستہ تھے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لئے اسد قیصر کو نامزد کر دیا گیا ، منتخب ہونے کے بعدوہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے، 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں،سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کے

بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو ئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اسدقیصر قومی اسمبلی کے 12وئیں اسپیکرقومی اسمبلی ہو ں گے ۔اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی کے علاقے مرغز سے ہے ۔ تحریک انصاف جوائن کرنے سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ہیں ۔ 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی جس کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔2013کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد انہیں صوبہ کے 14واں اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اسد قیصر کو تحریک انصاف کا اسپیکر نامزد کر دیا گیا ہے ۔ منتخب ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے ۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکرز میں صاحبزادہ فاروق علی ، ملک معراج خالد،سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ ، ملک معراج خالد ، گوہر ایوب خان ، سید یوسف رضا گیلانی ، الہی بخش سومرو، چوہدری امیر حسین ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور سردار محمد ایازصادق شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…