تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیوں کیا ہے؟ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے حقیقت بیان کر دی

  جمعرات‬‮ 9 اگست‬‮ 2018  |  21:13

حجرہ شاہ مقیم ( آئی این پی)معروف دانشور صحافی ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی فلور پر اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گی اور قانون سازی کے عمل میں مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگاحکومتی پارٹی کی حمایت کرنے کافیصلہ حلقہ کے عوام کی بہتری میں کیاہے وہ حجرہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں اور آئی این پی سے گفتگو کررہی تھیں ،انہوں نے کہاکہوہ بنیادی طور پر وہ صحافی ہیں اور یہ میڈیاکی مہربانی تھی کہ انہیں انتظامیہ نے پٹواری سے کمشنر تک ہر سطح پر پزیرائی بخشی اوروہ 33سالہ طویل اقتدار

کی چکی میں پسی ہوئی اپنے حلقہ کی عوام کے دکھو ں کامداواکرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہیں اور اب عوا م نے انہیں موروثی سیاست کے بت پاش پاش کرکے بھاری اکثریت سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کرواکرجو آزاد حیثیت میں مینڈیٹ دیاہے وہ اسکی ہرحال میں پاسداری کریں گی اور اب تعمیر وترقی کانیادور شروع ہوگا ،انہوں نے کہاکہ وہ صوبہ میں بننے والی حکومت کو ووٹ کریں گی جسکافیصلہ حلقہ کے عوام کی رائے اور مطالبہ پر کیاگیاہے وہ اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت ہرحال میںیقینی بنانے کی خاطر اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گی ،انہوں نے کیا کہ تبدیلی کو عملی جامعہ پہنانے کی خاطر پولیس ریفارمز سمیت قوانین میں تبدیلی کی ضرور ت ہے جو کہ نئی حکومت کیلئے بڑاچیلنج ہے جس سے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں تقدیر بدلی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ قوم نے اب دقیانوسی سیاست کے خلاف فیصلہ دیدیاہے مگر اب انسانیت اور عملی خدمت کی سیاست کوپروان چڑھناچاہئے نوجوان نسل کا ہم پر حق ہے جسکی بجاآوری ہی انکامقصد حیات ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں