برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا میں جائیدادیںبنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟ شریف خاندان پر سخت تنقید کرنیوالے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی اپنی فائلیں کھل گئیں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

9  اگست‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی تاہم اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا

ذکر نہیں ہے ٗ اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کراچی سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…