’’یہ شخص نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکتا‘‘ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے کس کوملاقات کرنے سے روک دیا گیا؟یہ شخصیت کون ہے؟حیران کن خبر آگئی

9  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی کو نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹتے سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میںملاقات کا دن مقرر ہے اور اس دوران کئی لیگی رہنمائوں سمیت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی نواز شریف سے

ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جن میں پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی بھی موجود تھے۔ تاہم جیل انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کو نواز شریف سے ملاقات سے روک دیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدرحسین سے آج ملاقات کا دن ہے۔ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیلز سے نکال کر کانفرنس روم میں بیٹھا دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ نے میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی ہے جب کہ لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے تاہم صرف ان لیگی رہنماوں کی کرائی جائے گی جن کا نام فہرست میں ہوگا۔ ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔اڈیالہ جیل کا گیٹ نمبر5 ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے جب کہ جیل کے اندر اورباہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 4 ہفتے ہوگئے ہیں۔دوسری جانب محمود خان اچکزئی ، غلام احمد بلور، امیر مقام،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، محمود خان اچکزئی ، غلام احمد بلور، امیر مقام،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔اس کے علاوہ طارق فاطمی، محسن شاہ نواز رانجھا، زاہد حامد،عثمان کاکڑ اوربرجیس طاہراپنے قائد سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…