پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ، زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ،قرضوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کیلئے پیسے کہاں سے لیاجائیگا؟ اسد عمر نے اعلان کردیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم دوست ممالک یا بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پیسہ لے سکتے ہیں ، پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ہیں ، معیشت کا گھوڑا بے قابو ہے اور ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرے گی ، ہم غیر ملکی ماہرین سے رابطہ کرینگے اور بیرون ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس لائیں گے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کا گھوڑا بے قابو ہے اور ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرے گی ۔ میں عقل کل نہیں بلکہ ٹیم کے ساتھ مل کر کام کروں گا ۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا 200 ارب سوئس بینکوں میں پڑے ہیں وہ پیسے واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی ماہرین سے رابطہ کرینگے کہ کیسے پیسے واپس لائیں ۔ بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے ۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اس پر وقت لگے گا ۔ پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ہیں ۔ ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ۔اسد عمر نے کہا کہ ایک آپشن بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا بھی ہوتا ہے ۔ بکوک بانڈز اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جاری کیے جا سکتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شروع ہوتے ہی تینوں میں سے بہترین آپشن کا فیصلہ ہو گا ۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم دوست ممالک یا بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پیسہ لے سکتے ہیں ، پاکستان کا قرضہ 94 ارب ڈالر ہو گیا ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر گئے ہیں ، معیشت کا گھوڑا بے قابو ہے اور ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرے گی ، ہم غیر ملکی ماہرین سے رابطہ کرینگے اور بیرون ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس لائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…