نامزدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا نام عمران خان کوتجویز کرنے والے کا نام بھی سامنے آگیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا۔تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب جیتے ہیں۔

محمود خان سابق دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی اورصوبائی وزیر سیاحت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔وہ مٹہ کے ناظم بھی رہے چکے ہیں ،محمود خان 2012 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور وہ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعلی کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا رہا ،پارٹی چیئرمین عمران خان نے پرویزخٹک، اسد قیصر اور ڈاکٹر حیدر علی کو ہدایت کی تھی کہ وہ قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھیں تاکہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کی جا سکے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات میڈیا میں گردش کرتی رہیں کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے پارٹی کے اندر اپنے الگ گروپ بنا رکھے ہیں اور دونوں دھڑے اپنے پسندیدہ فرد کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کرنا چاہتے ہیں،اس اندرونی کشمکش کی وجہ سے پارٹی کی اعلی قیادت نے وزارت اعلی کے لیے متبادل ناموں پر غور شروع کر دیا تھا۔سابق وزیر اعلی پرویز خٹک چاہ رہے تھے کہ محمودخان کو وزیر اعلی بنایا جائے جبکہ عاطف خان عمران خان عاطف خان کو وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا،پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے لیے تجویز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…