نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان امیر ترین نکلے،کتنے ارب سے زائد کے اثاثوں، کتنے کنال زرعی اراضی اور کتنی بڑی تعداد میں کمرشل دکانوں کے مالک ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

8  اگست‬‮  2018

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی محمود خان 2ارب سے زائد اثاثوں، 87کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک ہیں، بیگم کے پاس 35تولہ سونا بھی ہے ۔خیبر پختونخواہ کے نامزوزیراعلی محمود خان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیل کے مطابق وہ 2ارب روپے سے زائد اثاثہ جات کے مالک ہیں ،محمود خان 87کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک ہیں ان کے گھر پر ڈیڑھ کروڑکی مالیت کا فرنیچر ہے جبکہ اہلیہ کے پاس 35تولہ سونے کا زیور ہے ۔

محمود خان کی سوانح عمری کے مطابق ان کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے وہ 1972 کو ڈاکٹر محمدخان کے گھر پیدا ہوئے اس نے ابتدائی تعلیم سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں سرکاری سکول سے لی بعد میں میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم پشاور پبلک سکول سے حاصل کی انہوں نے ایم ایس سی ایگر یکلچر کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی وہ 2008 میں بلدیاتی انتخابات میںآزاد حیثیت سے یونین کونسل ناظم یو سی خریڑئی منتخب ہوئے ان کا خاندان پہلے پی پی پی میں تھے لیکن 2012میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی2013 میں پی ٹی آئی کی نشست سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 84 جو اب نئے مردم شماری میں یہ حلقہ پی کے نو بن گیا ہے 2013 کے دوران محمود خان دو ماہ کیلئے صوبائی وزیرداخلہ رہے 2013 سے 2015 تک صوبائی وزیر ایریگیشن رہے 2013سے 2018تک وہ صوبائی وزیر کھیل وثاقافت،سیاحت اور یوتھ آفئر رہے اس کا ایک بھائی عبداللہ تحصیل ناظم مٹہ ہے اور دوسرا بھائی احمد خان ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے۔ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی محمود خان 2ارب سے زائد اثاثوں، 87کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک ہیں، بیگم کے پاس 35تولہ سونا بھی ہے ۔خیبر پختونخواہ کے نامزوزیراعلی محمود خان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیل کے مطابق وہ 2ارب روپے سے زائد اثاثہ جات کے مالک ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…