بھارت نے پھر وہی حرکت کرڈالی جس کی پاکستانیوں کو امید تھی،لاکھوں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

8  اگست‬‮  2018

لاہور (ٹی این ایس) بھارت نے ایک بار پھر آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 85 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا۔اس سے قبل 6 اگست کو دریائے چناب میں پانی کی آمد 77 ہزار کیوسک تھی۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب کے اطراف آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔گزشتہ روز بھی بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا تھا جس کے باعث اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔پانی چھوڑنے کے بعد چھہو کے مقام پر 25 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا جبکہ نالہ ڈیک میں کنگرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…