’’پولیس کو بلائیں ان وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کریں‘‘ چیف جسٹس اہم کیس کی سماعت کے دوران شدید غصے میں آگئے عدالت میں موجود وکلا کے پسینے چھوٹ گئے کیونکہ۔۔

6  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جب بھی بلایا جائے ہسپتال چلے جاتے ہیں، سب باہر ہیں تو وکیل کس طرح ہائر کئے گئے،پولیس کو بلائیں ان وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کریں، چیف جسٹس کا جعلی اکائونٹس کیس کے دوران اومنی گروپ کے مالک انور مجید پر اظہار برہمی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 35 ارب کی منی لانڈرنگ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی۔ چیف جسٹس نے

ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ لوگوں کی کرپشن پکڑے، عوام کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان میں ناپاک کام نہیں ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا سٹیٹ بینک نے مشکوک بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق 29 مشکو ک اکاؤنٹ تھے، طار ق سلطان کے 5 اکاؤنٹس تھے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا طارق سلطان نے انکار کر دیا ہے، اکاونٹ میرے نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا اگر اومنی گروپ نشاندہی کر رہا ہے تو اکاؤنٹس جعلی کیسے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے جواب دیا تمام کے تمام 29 اکاؤنٹس جعلی ہیں، 7 اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہمارے پاس لسٹ آنی چاہیئے اکاؤنٹس کس کس کے ہیں ؟ دیکھنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے کس کو فائد ہ ہوا ؟ اومنی گروپ کے مالک انور مجید اگلے ہفتے پیش ہوں۔ وکیل اومنی گروپ نے عدالت کو بتایا کہ انور مجید بیمار ہیں، انکے بیٹے عبدالمجید ملک سے باہر ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا جب بھی بلایا جائے ہسپتال چلے جاتے ہیں، سب باہر ہیں تو وکیل کس طرح ہائر کئے گئے، اومنی گروپ کی انتظامیہ کہاں ہے، انہوں نے عدالتی عملے کو وکالت نامے چیک کرنے کا حکم بھی دیا۔ چیف جسٹس نے کہا پولیس کو بلائیں ان وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…