کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی نہیں چھپائی بلکہ اس عورت سے میرا کیا تعلق ہے؟پی ٹی آئی کے عامر لیاقت نے الیکشن کمیشن میں دوسری اہلیہ کے متعلق ایسا نکتہ پیش کر دیا کہ سب حیران رہ گئے؟

6  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسری شادی چھپانے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن اسمبلی عامر لیاقت کا عدالت میں حیران کن مؤقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کی دوسری شادی کا معاملہ نمٹا دیاہے۔ عامر لیاقت نےالیکشن کمیشن میں موقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی میں بیوی نہیں چھپائی، ابھی صرف نکاح ہوا ہے۔الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ غفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ تحریک انصاف

کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا میں نے کاغذات نامزدگی میں بیوی نہیں چھپائی، ابھی نکاح ہوا ہے، وہ میری منکوحہ ہے زوجہ نہیں، نکاح ہوا ساتھ نہیں رہتے، وہ اپنے گھر میں ہے۔عامر لیاقت نے کہا قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، رخصتی نہیں ہوئی تھی اب ستمبر میں ہوگی، فارم میں زیر کفالت کا کالم تھا، وہ میری زیرکفالت نہیں، اپنے ماں باپ کے گھر ہے، میں نے کاغذات نامزدگی فارم میں کچھ بھی نہیں چھپایا۔ الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت سے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…