’’وہ اور ان کی چڑیا ایک بارپھر عوام کو جلد ٹی وی سکرین پر نظر آئینگے‘‘ نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر صارفین کا ایسا ردعمل کہ وہ خود حیران رہ گئے

5  اگست‬‮  2018

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک بار پھر ٹی وی پر آنے کا عندیہ دیدیا ہے اور گزشتہ روز نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی چڑیا ایک بار عوام کو جلد ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گے ۔نجم سیٹھی کے اس ٹوئٹ کے بعد کرکٹ شائقین نجم سیٹھی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی نجم سیٹھی کے ٹوئٹ کے بعد مختلف لوگوں نے اپنے خیالات کااظہار کیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کی چڑیا ٹی وی پر آئیں اور اہم انکشافات کریںآپ نے چیئرمین پی سی بی کے طور پر بہت اچھا کام کیا ہے‘‘۔ جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گے ۔ایک اور صارف نے کہا کہ ’’اگر نیب نے آپ کو کلیئرنس دیدی تو سب سے پہلے میں حمایت کروں گا کہ آپ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے طور پر خدمات جاری رکھیں‘‘ جس کے جواب میں نجم سیٹھی نے 11مئی2018کو جاری کیا جانے والا لیٹر پیش کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 17اپریل کو جاری کئے جانے والے احکامات کے تحت چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل نجم سیٹھی کیخلاف کیس کی چھان بین کی گئی ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں پائی گئی کہ جس پر کارروائی کا آغاز کیا جائے چیئرمین نیب نے اس میں ناٹ فٹ فار ایکشن کا لفظ استعمال کیانجم سیٹھی نے یہی الفاظ اپنے پیغام میں درج کردئیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…