امریکہ سے متعلق محتاط بیانات کے بعد پہلی بار تحریک انصاف کا سخت ترین جواب،ہمارے بارے میں بولنے کے بجائے پہلے اپنی فکر کرو،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

4  اگست‬‮  2018

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا امریکا ہماری فکر کم، خود چین سے لئے گئے قرضوں کی فکر کرے، چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اعداد شمار کے مطابق اس وقت امریکا، چین کا لگ بھگ 1200 ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ امریکا نے چاپان سے بھی 1000 ارب ڈالر قرض لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ 13 ماہ

میں چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے برابر قرض دیا۔اسد عمر کا کہنا تھا پاکستان کو فوری طور پر 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی، رقم کا بندوبست آئندہ 6 ہفتوں میں کرنا ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف، دوست ممالک اور بانڈز جاری کرسکتا ہے، خراب معاشی صورتحال عمران خان کے لئے چیلنج ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے میں شفافیت لائیں گے اور چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…