آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی، وہ کیا کام کرکے زرمبادلہ کے ذخائر کوبڑھاتے رہے؟اسد عمر نے بڑا دعویٰ کردیا

4  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئیگی،اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی، قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیصلے مہینوں میں نہیں دنوں میں کرنے ہوں گے،اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، ہم نے اپنی صنعت اور تجارت کو یکساں مواقع نہیں دیئے،سابق حکومت نے صنعت اور تجارت کو مضبوط کرنے کی بجائے قرضے لیے، بیرونی قرضے بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ایک بھی نجکاری نہیں کر سکی،نواز شریف اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرہ ہوگا‘ اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے فیصلے سٹیٹ بنک کو کرنے چاہئیں، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک کے درمیان بہتر رابطے ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو سیاسی بنانے سے معیشت تباہ ہوجاتی ہے، ایکسچینج ریٹ کے فیصلے سٹیٹ بینک کو کرنے چاہئیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئیگی،اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی، قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…