پہلے 100دن، دھماکہ خیز اقدامات، تحریک انصاف نے ملک کی معاشی حالت بدلنے کی ٹھان لی، ایسے اقدامات کا اعلان کردیاکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

4  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،متوقع وزیر خزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ نئی حکومت نے کارخانوں اورزرعی شعبے کو توانائی کی فراہمی پرٹیکس کی شرح کم کرنے کامنصوبہ بنایا ہے تاکہ کاروباری شعبے کی خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت بڑھائی جاسکے

،اپنے پہلے سودن کے اندر سنگاپور کی طرح سرکاری سرپرستی میں چلنے والی کمپنیوں کوویلتھ فنڈ میں تبدیل کریں گے تاکہ ان میں سیاسی مداخلت ختم کی جاسکے۔عالمی خبررساں ادارے ’’بلوم برگ ‘‘کو ایک انٹرویو میں اسد عمر انہوں نے کہاکہ کارخانوں اور زرعی شعبے کیلئے توانائی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کے اس اقدام کے بعد محصولات کی کمی پوری کرنے کیلئے ویلتھ ٹیکس متعارف کرایاجائے گا۔اسدعمرنے کہاکہ پاکستان زرمبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کو بڑھانے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جاسکتاہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈزبھی جاری کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کسی بھی ملک یاعالمی ادارے سے ابھی بات نہیں کی کیونکہ حکومت کی تشکیل تک کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیاجاسکتا۔اسد عمر نے کہاکہ نئی حکومت پاکستان میں ایک خطہ ایک شاہراہ راہداری کے 60ارب ڈالر سے زائدمالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مزید شفافیت لائے گی۔نئی انتظامیہ اپنے پہلے سودن کے اندر سنگاپور کی طرح سرکاری سرپرستی میں چلنے والی کمپنیوں کوویلتھ فنڈ میں تبدیل کرے گی تاکہ ان میں سیاسی مداخلت ختم کی جاسکے۔  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،متوقع وزیر خزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ نئی حکومت نے کارخانوں اورزرعی شعبے کو توانائی کی فراہمی پرٹیکس کی شرح کم کرنے کامنصوبہ بنایا ہے تاکہ کاروباری شعبے کی خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت بڑھائی جاسکے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…