ملکی حالات اچھے نہیں ٗمستقبل میں کیا ہونے والا ہے ؟چودھری نثار نے پاکستانیوں کو ڈرادیا، انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

3  اگست‬‮  2018

ٹیکسلا(این این آئی) ملکی حالات اچھے نہیں ٗمستقبل میں کیا ہونے والا ہے ؟چودھری نثار نے پاکستانیوں کو ڈرادیا، انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی،کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیاہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں،مہنگائی کا طوفان نظر آرہا ہے، ایک مضبوط اپوزیشن ہے، ہر طرف دھاندلی کا شور ہے،میرے بارے میں جوقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میرا کسی سے رابطہ ہوا ہے تو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیاہے،کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی،سلام کاجواب دینے کامقصد یہ نہیں کوئی پیغام رسانی ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ امریکاآئی ایم ایف کوڈکٹیشن دے رہا ہے،ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ روز حلقہ این اے 59 اور63کا دورہ کیا اور رنیال اور چکری میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔حلقے میں آمد کے موقع پر شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نہایت جذباتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی حمایت اور اعتماد ہی انکا اصل اثاثہ ہے اور ان کے لئے باعثِ افتخار ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن مہم کے دوران جس جوش و خروش سے عوام نے انکا ساتھ دیا اس پر وہ تہہ دل سے اپنے حلقے کی عوام کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکی سیاست کا مقصد و محور عہدے نہیں بلکہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت ہے جسے وہ جاری رکھیں گے۔ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا اور واہ کا دورہ بھی کیا اور این اے 63کے عوامی نمائندگان اور مقامی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…