حکومت بنانے سے پہلے ہی تحریک انصاف کو بدترین جھٹکا لگ گیا، پشاور میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی تصدیق ہو گئی، نیب حرکت میں آ گیا، دھماکہ خیز احکامات جاری

3  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا، اس اجلاس میں کرپشن کے مختلف کیسز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ کرپشن میں ملوث افسران، سیاسی لوگوں کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ چیئرمین نیب نے نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں، فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی تصدیق پر پشاور میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، مظفر رانجھا پرسرکاری امور میں نیب سے عدم تعاون کا الزام ہے، اس کے علاوہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین پی ٹی اے انوشہ رحمان کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے، واضح رہے کہ ملزمان نے این جی ایم ایس اے کا غیرقانونی ٹھیکہ دے کرخزانے کو نقصان پہنچایا۔ دریں اثناء قومی احتساب بیورو (نیب)نے اورنج لائن، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نیب لاہور میں آشیانہ ہا?سنگ اسکینڈل کے مرکزی گرفتار ملزم احد خان چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور نیب نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ نیب لاہور نے حاصل کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا کہ جس کے جواب میں تینوں میگا پراجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے دور میں ہی میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا جبکہ اورنج لائن پروجیکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا، چیئرمین نیب نے بھی اوورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں پر انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد احد چیمہ اور دیگر کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…