آزادامیدوار ہم سے ملاقات کیلئے آرہے تھے جیسے ہی لاہور میں داخل ہوئے تو فون کال آئی کہ۔۔رانا ثنا اللہ نے انتہائی خوفناک بات کہتے ہوئے سنگین الزام عائد کر دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

2  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف تو ایک آزاد امیدوار کو اپنی طرف مائل کرنے کے قابل نہیں تھی لیکن سب کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک کر اور کسی کو جہانگیر ترین کے جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ لے جایا گیا ، دوتین لوگوں کو ملنے کے لئے لاہور بلایا گیا اور جب وہ لاہور میں داخل ہو رہے تھے تو انہیں فون آیا کہ آپ کی لوکیشن لاہور آرہی ہے ، آپ باز نہیں آئے ،

بہتر ہو گا آپ لوگ واپس چلے جائیں ، مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دو تین آزادامیدواروں کو ملاقات کیلئے لاہور بلوایا تھا اور وہ ملاقات کیلئے لاہور آرہے تھے کہ جیسے ہی وہ لاہور میں داخل ہورہے تھے تو انہیں فون آیا کہ آپ کی لوکیشن لاہور آرہی ہے، آپ باز نہیں آئے، بہتر ہو گا کہ آپ لوگ واپس چلے جائیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک کر بنی گالا لے جایا جا رہاہے، میڈیا ڈر چکا ہے جو کہتا ہے کہ حلقہ کھلوا لیں، حلقہ کھولنے یا باکس کھولنے سے کیا ہوگا ؟ الیکشن سے ایک ماہ پہلے جو ہوتا رہاہے اس پر میڈیا نے آواز نہیں اٹھائی۔ہم جو کرتے رہے ہیں ہمیں بھی پتہ ہے اور میڈیا جوکرتا رہا ہے اس کو بھی پتہ ہے ۔ ایک بڑے طوفان سے پہلے جو سکوت ہوتا ہے یہ ایسی صورتحال چل رہی ہے اور یہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پنجاب میں حکومت بنانے کا ارادہ ہے اور ہمارا یہ حق بھی ہے ۔ ہم اپنے آئینی حق کے لئے بھرپور طور پر لڑیں گے ۔ اگر ایسا نہیں کریںگے توپھر یہ قوتیں کیسے بے نقاب ہونگی ؟ پیپلز پارٹی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جو 6ووٹ ہیں وہ مخدوم احمد محمود ہیں اور ان کی ملاقات شہبازشریف سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کا انتخاب وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے پہلے ہوگا ۔ اس لئے اگر جمہوریت اور ضمیر کی آواز پر لبیک کہا گیا تو اپ سیٹ ہو سکتا ہے جو ان قوتوں کے پاؤں اکھاڑ دیگا۔انہوں نے کہا کہ 11آزاد امیدواروں نے شہبازشریف کو یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے شہبازشریف نے پالیمانی پارٹی کے ارکان کو اعتماد میں لیاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…