پنجاب میں حکومت سازی ،کپتان پرویز الٰہی کو کونسا عہدہ دینے کیلئے مان گئے، تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کا فارمولہ طے

1  اگست‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے فارمولہ طے پاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت چوہدری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے اور وہ پہلے ہی پنجاب اسمبلی میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ق) کو وفاق

اور پنجاب میں 2، 2وزارتیں بھی دے گی اور وزارتوں کا فیصلہ اسپیکر کے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قومی اسمبلی میں 4اور پنجاب اسمبلی میں 7نشستیں ہیں اور یہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت تھی۔قومی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 137اور پنجاب اسمبلی میں 149ارکان کی ضرورت ہے، اس وقت تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں 116اور پنجاب اسمبلی میں 123ارکان کی تعداد ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…