فافن کی رپورٹ کے مطابق 35حلقے ایسےکہ جہاں مسترد شدہ ووٹ جیتنے کے مارجن سے زیادہ ، آرٹی ایس سسٹم کس مرض کی دوا تھی جو چلا ہی نہیں مسلم لیگ ن نے آئینی اداروں کا احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

30  جولائی  2018

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانیت کے تقاضے کچھ اور سیاست کے کچھ اور ہیں ،پاکستان کو آگے جانا ہے اور یہاں جمہوریت کو پنپنا ہے ،2013میں 5ارب جبکہ 2018ء کے انتخابات پر 21ارب روپے کے اخراجات آئے پھر یہ آرٹی ایس سسٹم کس مرض کی دوا تھی جو چلا ہی نہیں ،ووٹ قوم کی امانت ہے اور اس کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے

جس پر ہم آواز بلند کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ فافن کی رپورٹ کے مطابق 35حلقے ایسے ہیں جہاں مسترد شدہ ووٹ جیتنے کے مارجن سے زیادہ ہیں اور ان حلقوں میں 24پنجاب کے ہیں۔ سب نے دیکھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اندر بند کیا گیا ، فارم 45نہیں دئیے گئے ، حیرت ہے کہ دور دراز ضلع راجن پور سے تو نتیجہ آجاتا ہے لیکن لاہور کا نتیجہ سامنے نہیں آتا ،35گھنٹے گزرنے کے باوجود نتائج کے حوالے سے کچھ واضح نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں انتخابات پر 5ارب کے اخراجات آئے جبکہ 2018میں ہونے والے انتخابات پر21ارب روپے خرچ ہوئے ، آرٹی ایس سسٹم کس مرض کی دوا تھی جو چلا ہی نہیں ۔ یہ 22کروڑ عوام کا ملک ہے ، یہاں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں لیکن ووٹ ڈالا ہے ۔ پاکستانی قوم کی امانت کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے کیا ہم اس پر آواز بھی بلند نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تقاضے کچھ اور سیاست کے کچھ اور ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں کہ آئینی اداروں کا احتساب کیا جائے کہ ایسے معاملات کیوں ہوئے ۔آرٹی ایس سسٹم کس مرض کی دوا تھی جو چلا ہی نہیں ۔ یہ 22کروڑ عوام کا ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ یہاں پرجمہوریت کو پنپنا ہے ، دو مرتبہ پر امن انتقال اقتدار ہوا ہے ،ہم احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے اور پاکستانیت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملک کو آگے بھی لے کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…