جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس کی سماعت آج کس وقت ہونے جا رہی ہے، بڑی خبر آگئی

30  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی عدالتی تاریخ کا پہلا واقعہ جب کسی اعلیٰ عدلیہ کے جج کے خلاف ریفرنس کھلی عدالت میں سنا جائے گا،سپریم جوڈیشل کونسل آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کریگی،سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عدالتی تاریخ کا پہلا واقعہ جب کسی اعلیٰ عدلیہ کے

جج کے خلاف ریفرنس کھلی عدالت میں سنا جائے گا،سپریم جوڈیشل کونسل آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کریگی،سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی ۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا 5 رکنی بینچ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف آج شام 4 بجے ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اپنے وکیل حامد خان کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ضوابط کے مطابق کسی بھی جج کے خلاف سماعت اِ ن کیمرہ (بند کمرہ) ہوتی ہے لیکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ان کے خلاف ریفرنس کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کی استدعا کی تھی جو منظور کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ کیس جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے آئی ایس آئی پر الزامات کے بعد مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے ریفرنس کی کارروائی کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کی تھیں ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے ہدایت کی تھی کہ اس کیس کی کارروائی پر میڈیا میں آرٹیکل، ایڈیٹوریل، تبصرے یا پریس کانفرنسز نہیں کی جاسکیں گی البتہ میڈیا کونسل کی کارروائی رپورٹ کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت قومی خزانے کے غیر ضروری استعمال سمیت 8الزامات عائد کئے گئے ہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…