پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مسلم لیگ ق کو بڑی پیشکش،چوہدری برادران کابڑا فیصلہ،کیا جواب دیا؟،تفصیلات منظر عام پر

28  جولائی  2018

لاہور(آن لائن) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں کو دھچکا،مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے چوہدری برادران سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ق کی مدد مانگ لی، بڑے عہدوں کی پیش کش بھی کر دی، چوہدری برادران نے صاف صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید

نے مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا جس میں پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ان کی جماعت سے مدد طلب کی ہے۔ مشاہد حسین نے چوہدری برادران کو حکومت پنجاب میں بڑے عہدوں کا لالچ دے کر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن چوہدری برادران نے لال جھنڈی دکھاتے ہوئے انکار کر دیا اور کہا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد ہے اور ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…