عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،مزید7نفسیاتی حدیں پار، سرمایہ کار میدان میں آگئے،نئے ریکارڈ قائم

27  جولائی  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری جمعہ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 42100، 42200، 42300،42400،42500،42600 اور 42700 کی نفیسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب44 روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت51.57فیصد زائد جبکہ74.48 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ ، توانائی،کیمیکل،سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس42845پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس697.29پوائنٹس اضافے سے42786.54پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب44 کروڑ65لاکھ86ہزار 927روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر86کھرب90 ارب54 کروڑ92 لاکھ57ہزار361 روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر38 کروڑ54لاکھ93ہزار950 شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت13کروڑ11لاکھ65 ہزار360 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت133.12روپے اضافے سے 2795.65 روپے اورانڈس موٹرزکو

کے حصص کی قیمت56.45روپے اضافے سے1354.96 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے2050.00 روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت90.00روپے کمی سے2890.00پر بند ہوئی ۔جمعہ کوپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 3کروڑ97لاکھ34ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت78پیسے اضافے سے1.28 روپے اورپی آئی اے سی کی سرگرمیاں 2کروڑ39لاکھ20ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت79پیسے اضافے سے6.99روپے ہو گئی۔جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس390.89پوائنٹس اضافے سے21335.95پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1266.65پوائنٹس اضافے سے72172.06پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس336.34پوائنٹس اضافے سے30713.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…