’’ن لیگ کے ہاتھ سے پنجاب حکومت نکل گئی ‘‘ تحریک انصاف پنجاب میں اب حکومت کیسے بنائے گی ؟ ایسا پلان تیار کر لیا گیا کہ ن لیگ کے کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

27  جولائی  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آگئی ہے تاہم اگر کسی کو انتخابی نتائج میں شکایات ہیں تو ہم عمران خان کی پیشکش کے تحت وہ حلقہ کھلوانے کو تیار ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصف نے کراچی میں نشستوں پر حاصل کی ہے اور ہم سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے سے متعلق گردش کرنے والے خبروں پر نعیم الحق نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے ٗہمارے پاس دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے مطلوبہ نمبر موجود ہے۔پیپلزپارٹی سے الحاق کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پی پی پی سے حمایت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہوگا۔پنجاب میں صوبائی حکومت نے متعلق انہوںنے کہاکہ صوبے کے آزاد امیدواروں سے ہمارا رابطہ جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پنجاب میں ہم ہی حکومت بنائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ 2013 نہیں بلکہ 2018 ہے، اس میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آگئی ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی بہت بڑی تعداد ہے، تاہم مجموعی طور پر اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور ہم ہی حکومت بنائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے اور ہماری 129 نشستیں ہیں جبکہ ہمارے مقابلے میں تحریک انصاف کی 118 نشستیں ہیں اور ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔حلقے کھولنے سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری قوم کے سامنے کہا ہے کہ جہاں دھاندلی کے الزام ہے ٗہم وہاں تحقیقات کرانے کو تیار ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل میں تمام خامیاں دور کی جائیں تاکہ سب کی شکایات ازالہ ہوجائے۔نعیم الحق نے بتایا کہ ایک دو دن میں باقاعدہ حکومت بنانے کا اعلان کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…