عام انتخابات میں واضح برتری، تحریک انصاف کی متوقع وفاقی کابینہ سمیت سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی نام سامنے آگئے،عامر لیاقت کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی

26  جولائی  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کیلئے وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانیوالے ارکان اور انہیں دیئے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں واضح برتری کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے والے ارکان اور ان کو سونپے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہونگے جن کی کابینہ 18 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں جبکہ زرتاج گل وزیر یا اتحادی جماعتوں میں سے کسی ایک کے رہنماء ڈپٹی سپیکر بنایا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جبکہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کا اعلان عمران خان پہلے ہی کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کیلئے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔ وزارت دفاع کیلئے شیریں مزاری اور وزارت اطلاعات کیلئے فواد چودھری مضبوط امیدوار ہیں ۔عمران خان کی کابینہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور انہیں وزارت ریلویز کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور، اعظم سواتی، غلام سرور خان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین اور شہریار آفریدی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم کو مشیر برائے ماحولیات کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…