جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سنگین الزامات، آپ بتائیں ان کے ساتھ اب کیا کریں؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک کی کس اہم ترین شخصیت سے مشورہ مانگ لیا؟حیرت انگیزانکشاف

23  جولائی  2018

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سنگین الزامات، آپ بتائیں ان کے ساتھ اب کیا کریں؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک کی کس اہم ترین شخصیت سے مشورہ مانگ لیا؟حیرت انگیزانکشاف اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رائے طلب کر تے ہوئے

لگائے گئے الزامات سے متعلق شواہد اور مواد بھی دینے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات کے سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی سے رائے طلب کرلی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس محمد انور خان کاسی سے کہا ہے کہ وہ اپنی رائے کے ساتھ دستیاب شواہد چیف جسٹس پاکستان کے دفتر بھجوائیں۔اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان شواہد اور مواد کا جائزہ لے کرمناسب کارروائی کریں گے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو چیف جسٹس پاکستان کے احکامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…