بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں ،چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی بلکہ وہ بھگوڑے ہیں جو دم دبا کر بھاگ گئے، پرویز رشید چوہدری نثار پر ٹوٹ پڑے، انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

22  جولائی  2018

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی وہ بھگوڑے ہیں،بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں،چوہدری نثار الیکشن کمیشن سے ٹینک کا نشان لینا چاہتے تھے انہیں جیپ پر ٹرخایا گیا،نثار کیلئے موزوں انتخابی نشان بوٹ پولش ہے۔

وہ اتوار کو راولپنڈی کے حلقے این اے 59 میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف پر 300ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا مگر سابق وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ،نااہلی کے بعد مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا نوازشریف کی بیٹی اور اور داماد کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)این اے 59میں بھاری مارجن سے جیتی تھی،جس امیدوار کیساتھ شیر کا نشان ہوتا ہے اسکو کیخلاف کیس بنائے جا رہے ہیں۔کوئی بھی حربہ اس بار مسلم لیگ (ن)کا راستہ نہیں روک سکے گا۔پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ سے بغاوت نہیں کی وہ بھگوڑے ہیں کیونکہ بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں ، چوہدری نثار ایسا بھگوڑا ہے جو دم دبا کر بھاگا گیا، چوہدری نثار الیکشن کمیشن سے ٹینک کا نشان لینا چاہتے تھے مگرانہیں جیپ پر ٹرخایا گیا،چوہدری نثار کیلئے موزوں انتخابی نشان بوٹ پولش ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…