الیکشن 2018، صرف13دن میں کتنی خودکش حملے ہوئے اور کتنے امیدوار شہید ہوئے ؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

22  جولائی  2018

اسلام آ با د (آ ئی این پی)ر پو رٹ کے مطا بق حالیہ خود کش حملوں میں شہید ہونے والے تینوں امیدوار صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے ،جن کا تعلق اے این پی ،بی اے پی اور پی ٹی آئی سے ہے۔رواں ماہ کی 10تاریخ کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں خود کش حملے میں اے این پی کے پی کے 78کے امیدوار ہارون بلور شہید کئے گئے ۔اس دھماکے کے 3دن بعد 13جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ

پی بی 35کی کارنرمیٹنگ میں خود کش حملہ ہوا ،جس میں بی اے پی کے امیدوار سراج رئیسانی شہید ہوگئے ۔آج 22جولائی کو ڈی آئی خان میں صوبائی اسمبلی کے پی کے 99پر تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور خود کش حملے میں شہید ہوگئے ۔الیکشن کمیشن نے خودکش حملوں سے متاثرہ ان تینوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیئے ہیں ۔ان حلقوں میں انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان 25جولائی کے بعد کیا جائے گا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…