چودھری نثار ٹینک کا انتخابی نشان مانگنے گئے تھے پر جیپ دے کر بہلائے گئے، پرویز رشیدکے سابق وزیر داخلہ پر تابڑ توڑ حملے ،باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

22  جولائی  2018

واہ کینٹ(سی پی پی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار واہ اور ٹیکسلا کی مٹی سے ہوتا تو یار ماری نہیں کرتے، اب کی بار جو اسمبلی بنے گی اس میں چودھری نثار نہیں ہوں، چودھری نثار ٹینک کا انتخابی نشان مانگنے گئے تھے پر جیپ دے کر بہلائے گئے۔واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران لیگی رہنمانے کہا کہ 25جولائی کو مقدرسنوارنے کیلئے شیر پرمہر لگانی ہے۔

نوازشریف کی آزادی نواز شریف کی نہیں ہماری نسلوں کی آزادی ہوگی،نواز شریف کے نمائندے قومی اسمبلی میں ہر نشست پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی گاڑی چلانے والی تصویر کوشش کرکے چودھری نثار اخبار میں لگواتا تھا،تمہاری حیثیت نواز شریف کے بنا جمشید دستی اور شیخ رشید جیسی ہی ہے۔سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج یہ ایک بدلا ہوا ملک ہے،آج ہمارے گھروں اور جلسہ گاہ میں بجلی اور گیس موجود ہے،جو یہ بجلی لایا وہ شخص اسی حلقہ کی ایک عمارت میں قید ہے، اس شخص کو جہاں قید کیا گیا وہاں نہ پنکھا ہے نہ بلب ہے۔ان کا کہناتھا کہ جس نے ملک میں امن لایا روشنی لائی وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے،نوازشریف نے کہا میں اپنے لیے کوئی رعایت کسی سے نہیں مانگتا۔انہوں نے پرویز مشرف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو عوام کو مکے دکھاتا تھا دس سال تک عوام پر مسلط رہا،آج وہ شخص لندن میں سر پر گلاس رکھ کر رقص کر رہا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے تین سو ڈیم بنائیں گے،عمران خان صرف ہیلی کاپٹر اور پرویز خٹک کو اڑاتے رہے ہو۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…