شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا،اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے،اہم سیاسی شخصیت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

21  جولائی  2018

کرک /بنوں(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ٗ میرا مقابلہ نوازشریف اور ان کے پیچھے کھڑی عالمی اسٹیبلشمنٹ سے ہے ٗ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہے ٗعمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے ٗ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے ٗسب سے پہلے نیب کو مضبوط کریں گے ٗ نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ٗ

شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا۔ ہفتہ کو کرک اور بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، یہ لوگ 300 ارب روپے چوری کر کے یہ لوگ مظلوم بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔عمران خان کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پکارتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا مقابلہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضلع بھر میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، ناظم کے براہ راست انتخابات کرائیں گے اور بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو سہولیات دیں گے۔انہوں نے کہاکہ لندن کا میئر بھی براہ راست منتخب ہوتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں ہوتا

بلکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے اور کرپشن ہوتی ہی اس وقت ہے جب ترقیاتی فنڈ اراکین اسمبلی کو ملتا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے نیب کو مضبوط کریں گے اور نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو شکست دینے کے لیے مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعت اکٹھی ہوگئی ہیں،

یہ عالمی اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن میں ان سب کا مقابلہ کروں گا اور انہیں شکست سے دوچار کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد جب دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تو بھارت اور عالمی طاقتیں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے تھے اور جب فاٹا میں ملٹری آپریشن نہ کرنے کا کہا تو مجھے طالبان خان قرار دے دیا گیا، گزشتہ انتخابات میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے

تاہم صرف 4 حلقوں کی تفتیش کا مطالبہ کیا تو کہنے لگا یہ جمہوریت کا دشمن ہے، 2013 کا میچ فکس تھا،چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری، الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسر سب ان سے ملے ہوئے تھے اب یہ کس منہ سے کہہ رہے کہ دھاندلی ہونے والی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج یہ جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوگی یہ اس لیے دھاندلی کا چور مچارہے ہیں کہ

انہیں شکست نظر آرہی ہے، میں کہتا ہوں دھاندلی ہونے والی نہیں ان کا صفایا ہونے والا ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا، شہبازشریف نے نوازشریف کو وطن بلایا اور کہا کہ لاکھوں لوگ ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے مگر وہ ریلی لے کر کہیں اور نکل پڑے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…