دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس،سفارشات پیش کردی گئیں

20  جولائی  2018

لاہور(آئی این پی)دو ڈیمزکی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 4جولائی 2018ء کے فیصلے کے تناظر میں دیا مربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین عملدرآمد کمیٹی /واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کی جبکہ عملدرآمد کمیٹی کے ارکان جن میں ایڈیشنل سیکرٹری(بجٹ ) فنانس ڈویژن ،

جوائنٹ سیکرٹری (واٹر) وزارتِ آبی وسائل ، جوائنٹ سیکرٹری (وزیر اعظم آفس) ، سینئر چیف (واٹر) منصوبہ بندی ڈویژن ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) خیبر پختونخوا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا شامل ہیں، اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایکسٹرنل فنانس) ، جوائنٹ سیکرٹری (اقتصادی امورڈویژن) ، جوائنٹ سیکرٹری (داخلہ) اور سیکرٹری (عملدرآمد و رابطہ) گلگت بلتستان سمیت دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین عملدرآمد کمیٹی/واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عملدر آمد کمیٹی کو دیامربھاشا اور مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ذمہ داری سونپی ہے اور عملدرآمد کمیٹی اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔مذکورہ مقصد کے لئے کمیٹی مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے عملدرآمد کمیٹی کے 12جولائی کو منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں دیامربھاشا ڈیم او رمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مختلف ایشوز کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے کے لئے بنائی گئیں مختلف سب کمیٹیوں کے فوری اور بروقت کام کی تعریف کی۔سب کمیٹیوں نے اجلاس میں اپنے اپنے امور سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔ لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسیٹلمنٹ سب کمیٹیوں نے منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری اور متاثرین کی آباد کاری کی موجودہ صورت حال ،

حائل رکاوٹوں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروکیورمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن سب کمیٹی نے اجلاس کو پروکیورمنٹ کی حکمت عملی او رطریقہ ہائے کار ، اس حوالے درپیش مسائل اور حل کے لئے سب کمیٹی کی جانب سے تجویز کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ پراجیکٹس فنانسنگ سب کمیٹی نے اجلاس کو دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے جلد از جلد فنانشنل کلوز کے لئے درکار اقدامات ،

فنڈز کے انتظامات کے لئے درپیش مشکلات اور انہیں دور کرنے کی حکمت عملی کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ۔ سکیورٹی سب کمیٹی نے دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے درکار سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا،جبکہ کو آرڈینیشن سب کمیٹی نے عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کو قانونی ،انتظامی اور لاجسٹکس سپورٹ مہیاء کرنے کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔عملدرآمد کمیٹی نے سب کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات تجویز کیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…