پاکستان کی ایسی جماعت کہ الیکشن کمیشن نے جس کا نام بینرز پر لکھوانے پر سخت ایکشن لے لیا، بڑا حکم جاری کر دیا

20  جولائی  2018

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے اللہ اکبر تحریک کے امیدوار کو ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ والے بینرز سے لاتعلقی کا بیان حلفی جمع کرانے اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو الیکشن کمیشن میں اللہ اکبر تحریک کے امیدوار کے بینرز پر ملی مسلم لیگ کانام درج ہونے سے متعلق معاملے پرممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی،

اللہ اکبر تحریک کے امیدوار سعید احمد گجر کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ حافظ سعید کسی عدالت سے نااہل نہیں ہوئے، جبکہ نوازشریف نااہل ہوئے،نااہلی کے باوجود نوازشریف کی تصاویر پوسٹر پر موجود ہیں،ممبر سندھ نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ میرا ان سے واسطہ نہیں پھر بھی انکی وکالت کررہے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آپکی اطلاع کے بغیر پوسٹر چھاپے؟ممبر پنجاب نے کہا کہ ووٹ دینے سے کسی کو روکا نہیں جاسکتا،سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ ایک گروپ آف ووٹر ہے انہوں نے میری سپورٹ کی اور پوسٹرز چھاپے،ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزرات داخلہ کے خط میں بھی کہاگیاکہ ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبرتحریک کاآپس میں تعلق ہے،اخبار کے اشتہار میں بھی کہاگیاکہ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں،ممبر سندھ نے کہا کہ کل اس پر کوئی ایکشن لیاتوآپ بھی زد میں آئیں گے،ممبر پنجاب نے کہا کہ ووٹ دینے سے کسی کو روکا نہیں جاسکتا،سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ ایک گروپ آف ووٹر ہے انہوں نے میری سپورٹ کی اور پوسٹرز چھاپے،ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزرات داخلہ کے خط میں بھی کہاگیاکہ ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبرتحریک کاآپس میں تعلق ہے،اخبار کے اشتہار میں بھی کہاگیاکہ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں،ممبر سندھ نے کہا کہ کل اس پر کوئی ایکشن لیاتوآپ بھی زد میں آئیں گے،الیکشن کمیشن نے اللہ اکبر تحریک کے امیدوار کو ہدایت کی کہ آپ بیان حلفی دیں کہ آپ کی اجازت اور علم کے بغیر بینرز چھاپے گئے اور آئندہ اس قسم کا کوئی بینر نہیں آئے گا،الیکشن کمیشن نے میدوار کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…