سانحہ مستونگ کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا شہداء کی تعدادکہاں تک جا پہنچی ؟

20  جولائی  2018

مستونگ(آئی این پی)سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی دم توڑگیا،جس کے بعد شہید ہونے والے افراد کی تعداد 150 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق،مستونگ میں سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس طرح سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 150ہوگئی،دم توڑ نے والا حافظ غلام رسول اسپتال میں زیرعلاج تھا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے

خودکش دھماکے میں درجنوں افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق پی بی 58 کے امیدوار سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ گاہ پہنچے تھے کہ وہاں دھماکا ہوگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15افراد اسپتال پہنچتے ہی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مستونگ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا،دھماکے میں 16 سے 20کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…