جیل میں مریم نواز کی خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، روکنے کیلئے کیا کام کر دیا؟

20  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش، معروف صحافی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ذوالفقار راحت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی

سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ مریم نواز پہلے تو کہتی تھیں کہ میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں لیکن اب جیل میں کچھ صورتحال مختلف ہو گئی ہے۔کیونکہ مریم نواز رات کو جیل میں رونا شروع کر دیتی ہیں اور کبھی چیختی چلاتی ہیں۔اور کبھی لوگوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر رپورٹس آئی تھیں کہ مریم نواز جیل کے ماحول میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کرپا رہیں اور وہ جیل کا کھانا بھی نہیں کھاتیں جبکہ نواز شریف نے بھی ناسازی طبیعت کی شکایت کی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف جیل میں اذانیں دینا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ مجھے یہاں سے نکالو، اگر میں یہاں رہ گیا تو یہاں سے میری لاش ہی جائے گی۔نواز شریف کا ناسازی طبیعت کی شکایت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ تھکن محسوس کر رہے ہیں جبکہ چھاتی پر بوجھ محسوس ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور ن لیگ کی سینئر قیادت نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید اور مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز سے جیل میں ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے۔ نواز شریف کو فرش میں سلایا جا رہا ہے جبکہ انہیں گھر کا کھانا کھانے سے روک دیا گیا ہے اور کھانے میں انہیں خراب قیمہ دیا گیا ۔ جبکہ ایک ہی جیل میں ہونے کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز کو ملنے نہیں دیا جا رہا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…