عمران خان سیاست سے ریٹائر ہو کر اب آپ یہ کام کریں،آپ کو کبھی حقیقی ووٹ نہیں ملے،بختاور بھٹو کے ’’کپتان‘‘ کو مفت مشورے، حیرت انگیز دعوے کردیئے

  جمعرات‬‮ 19 جولائی‬‮ 2018  |  23:38

لاہور (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے ریٹائر ہو کر کھیلوں کی کوچنگ کریں، عمران خان کو کبھی حقیقی ووٹ نہیں ملے۔ جمعرات کو کپتان کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہعمران خان کو کبھی عوام کی حمایت نہیں رہی، عمران خان سیاست سے ریٹائر ہو کر کھیلوں کی کوچنگ کریں، عمران خان کو کبھی حقیقی ووٹ نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جہاں بھی گئے لوگوں نے باہر نکل کر ان کا استقبال کیا، مستند ووٹ

بینک اور سلطنت میں یہی فرق ہے)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں