باپ ٗ بیٹی اور داماد تینوں میں جیل میں ۔۔۔! نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ جیل میں کیسا افسوسناک سلوک کیاجارہاہے؟ ن لیگ نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

19  جولائی  2018

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ٗ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہمارا عزم پختہ ہے ٗ کوئی مشکل ٗ کوئی تکلیف ٗ کوئی اذیت ٗ کوئی جیل ٗ کوئی گرفتاری ٗ کوئی سزا منزل کی طرف سے بڑھنے والے قدموں کو روک نہیں سکتی ہے ٗعوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اس نا انصافی کو ختم کرائیں ٗ شیر پر مہر لگا کر عمران خان کی طرف سے کی جانے والی

ساری سازشوں کو ناکام بنانا پاکستان کے عوام کا حق ہے۔ جمعرات کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ٗسابق گورنر کے پی کے مہتاب خان عباسی ٗ سینیٹر راجہ ظفر الحق ٗسردار ایاز صادق سمیت مختلف لیگی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ٗ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ٗ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ کوئی مشکل ٗ کوئی تکلیف ٗ کوئی اذیت ٗ کوئی جیل ٗ کوئی گرفتاری ٗ کوئی سزا منزل کی طرف سے بڑھنے والے قدموں کو روک نہیں سکتی ہے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان انتخابی مہم چلا رہے ہیں ٗ احتساب عدالت اور نیب کے افسران کے سامنے پیش نہیں ہورہے ہیں دوسری طرف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نوازشریف سے یہ سہولیات کیوں چھین لی گئی ہیں ؟ ۔ پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ٗ پاکستان میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے اہم عہدیداران سے میرا سوال ہے کہ جو سہولت عمران خان کو دی گئی ہے

وہ نوازشریف سے کیوں چھین لی گئی ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت ٗ انتخابات کی شفافیت ٗ انتخابات کی جانبداری اسی دن متاثر ہوگئی تھی جس دن نوازشریف کو نا اہل قرار دیا گیا ٗ پھر ان کو مسلم لیگ (ن)کی صدارت کے عہدے سے ہٹایا گیا ٗ پھر ان کی نا ہلی کو تاحیات ناہلی میں تبدیل کیا گیا اور پھر انہیں سزا سنائی گئی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ ایک مقدمہ چار دفعہ چلتا ہے اور اسی مقدمے میں چار سزائیں سنائی جاتی ہیں ٗ

دوسری طرف لوگوں پر چالیس چالیس مقدمات ہیں جن کی دس ٗ دس سال ٗ پانچ پانچ سال ٗ تین ٗ چار سال میں تاریخیں ہی نہیں ہوتیں ٗ ان سماعتیں ہی نہیں ہوتیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جو مانگتے ہیں ٗ وہی سہولت فراہم کر دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے فیصلے خود لکھنے کی سہولت دی گئی ہے ٗ وہ خود لکھتے ہیں کہ فلاں تاریخ کو عدالت میں آؤنگا اور فلاں دن عدالت میں پیش نہیں ہوگا ٗ

دوسری طرف نوازشریف کو ایک ہی مقدمے میں چار چار سزائیں سنائی جاتی ہیں ٗ یہ نا انصافی کیوں ہے ؟۔ پرویز رشید نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو ٗ پاکستان میں ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کر نا کیوں جرم بنا دیا گیا ہے ٗ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کیوں جرم سمجھا جاتا ہے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نوازشریف بلند کرتے ہیں ٗ یا نوازشریف کے ساتھی یا کارکن بلند کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ

آئین پر عملدر آمد کر نے کی آئینی خواہش کو پورا کر ناہے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ اگر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جرم ہے تو اس کا مطلب ہے آئین پر عمل کر نے کو جرم سمجھتے ہیں ٗ کیا آئین پر عمل کر نے کی خواہش کا اظہار کر نا جرم ہے ؟اور جو یہ اظہار کریگا اسے نوازشریف بنا کر اڈیالہ جیل بٹھا دیا جائیگا ۔ پویز رشید نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں تسلیم کیا ہے کہ نوازشریف پر کوئی بد عنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود

باپ ٗ بیٹی اور داماد تینوں میں جیل میں ہیں ٗ راجہ قمر الاسلام جیل میں ہے ٗ کیا اس انتخابات کو انتخابات کہا جاسکتا ہے ٗ یہ الیکشن نہیں سلیکشن کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ کیوں سلیکشن کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پرویز رشید نے کہاکہ الیکشن پر اربوں روپے خرچ کر کے لوگوں کو تکلیف دینے کی کیا ضرورت ہے ٗ آپ ایک فہرست بنا دیں اور کہیں یہ لوگ ممبر اسمبلی ہیں ٗ کابینہ منتخب کریں ٗ انتخابات کا ڈرامہ رچانے کی ضرورت کیا ہے ٗ

انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات کر انے ہیں تو تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں ۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان پرویز رشید نے کہاکہ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات میں کر کے آیا ہوں ٗ نوازشریف سے ملاقات میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی شامل تھے ۔ میرے ساتھ سپیکر سر دار ایاز صادق ٗ سردار مہتاب خان عباسی اور راجہ ظفر الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ۔پرویز رشید نے کہاکہ مجھے مریم نواز نے بتایا ہے

کہ تیرہ جولائی کے بعد پہلی بار مجھے اپنے والد نوازشریف سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے ٗ یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے جس پر ہمیں شدید دکھ ہے انہوں نے کہاکہ ایک ہی جیل میں موجود باپ بیٹی کو ملاقات کی سہولت ملنی چاہیے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ باپ بیٹی دونوں ایک ہی جیل میں قیدی ہیں اور دونوں کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ٗایک شخص کی آزادی کو سلب کر لیا گیا ہے ٗ کروڑوں لوگوں کی آواز کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے ٗ

اس کے بعد کیا سہولت راہ جاتی ہے جو کسی کو دے سکتا ہے انہوں نے کہاکہ کروڑوں لوگوں کی آواز چھین لیتے ہیں ٗ کروڑوں لوگوں کی نمائندگی کر نے والے کو جیل میں بند ک دیتے ہیں جس پر ہمیں دکھ اور افسوس ہے ۔ پر ویز رشید نے کہا کہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ٗ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا عزم اسی طرح پختہ ہے جس طرح جیل جانے سے پہلے پختہ تھا ۔پرویز رشید نے کہاکہ نوازشریف ٗ ان کی بیٹی مریم نواز ٗ

دامان کیپٹن صفدر اور لیگی امیدوار راجہ قمر الاسلام نے پیغام دیا ہے کہ کوئی مشکل ٗ کوئی تکلیف ٗ کوئی اذیت ٗ کوئی جیل ٗ کوئی گرفتاری ٗ کوئی سزا منزل کی طرف سے بڑھنے والے قدموں کو روک نہیں سکتی ہے ۔ نوازشریف نے پیغام دیاہے کہ عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اس نا انصافی کو ختم کرائیں ٗ شیر پر مہر لگا کر عمران خان کی طرف سے کی جانے والی ساری سازشوں کو ناکام بنانا پاکستان کے عوام کا حق ہے اوروہ یہ حق ادا کرینگے ۔

ایک سوال پر پرویز رشید نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں ہر فوجی آمریت کی جیل کاٹی ہے ٗ مجھے معلوم ہے جیل کے اندر حقوق کیا ہوتے ہیں اس سے آگاہوں ۔ پرویز رشید نے کہاکہ ہر قیدی کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ سورج سے طلوع اور غروب تک آزادانہ نقل و حمل جیل کے اندر اختیار کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو نوازشریف کو سزا سنائی گئی ہے اس میں یہ بالکل نہیں لکھا گیا کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا جائیگا ٗ جو ملاقاتیں نہیں کرائی جارہی ہیں اس کا مطلب ہے کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا جارہاہے ۔ ایک سوال پر پرویز رشید نے کہاکہ ہم جیل میں کسی سے کوئی سہولت کی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں لیکن بنیادی حقوق ملنے چاہئیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…