انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام،عام انتخابات کے موقع پر کیا ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات، کھلبلی مچ گئی

  جمعرات‬‮ 19 جولائی‬‮ 2018  |  21:49

اسلام آباد( این این آئی) عام انتخابات میں نتائج کی بروقت ترسیل کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کے استعمال کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تجربہ 16 جولائی کو کیا گیا جو ناکام ہوگیا جس کے نتیجے میں نتائج کی بروقت فراہمی پر کئی سوال اٹھ گئے ہیں۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تجرباتی استعمال میں ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پہلے تجربے میںآر ٹی ایس سے نتائج بھیجنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ الیکشن کمیشن آر ٹی

ایس کا دوسرا تجرباتی استعمال 21جولائی کو صبح 10سے دن 4بجے تک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج سے متعلق جو چل رہا ہے سب جعلی ہے، پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سارے نتائج محض بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں