الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کامبینہ استعمال ،سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر کا موقف بھی سامنے آگیا، حیرت انگیز انکشافات

  جمعرات‬‮ 19 جولائی‬‮ 2018  |  21:47

پشاور(این این آئی) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سپیکراسدقیصر کو صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت دو عدد سرکاری گاڑیاں الاٹ کی گئی ہیں اور بحیثیت سپیکر وہ مذکورہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں ۔لیکن استحقاق رکھنے کے باوجود سپیکر اسدقیصر نے اپنی الاٹ شدہ دوعدد سرکاری گاڑیاں پارک کررکھی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وہ اپنی الیکشن کمپین میں ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے

ہیں۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ سپیکر آئندہ اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب تک اپنی آئینی ذمہ داریاں پورا کرنے کے پابندہیں ۔ترجمان کے مطابق میڈیا میں ایسی بے سروپاخبروں کی اشاعت سپیکرکی ساکھ کو مجروع کرنے کے مترادف ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں