ایم کیو ایم کے اہم رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

  جمعرات‬‮ 19 جولائی‬‮ 2018  |  21:46

لاہور( این این آئی) ایم کیو ایم کے سابق سنیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات گی۔ طاہر مشہدی نے محمد شہباز شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔طاہر مشہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کےتقدس اور عوامی بالادستی کی جدوجہد کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے قافلے میں شامل ہو کر ووٹ کو عزت دلوائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کرنل( ر) طاہر مشہدی

کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں