اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملنے والوں کی لائنیں لگ گئیں،ہر ملاقاتی کو کتنا وقت دیاگیا؟منتخب وزیراعظم کے ساتھ کیا شرمناک سلوک ہورہاہے؟مریم اورنگزیب نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

19  جولائی  2018

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔ جمعرات کو جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا دن تھا ٗان ملاقاتوں کا وقت صبح 8 بجے سے شام چاربجے تک رکھا گیا تھا ٗہرملاقاتی کو صرف 20 منٹ ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کی فضائی نگرانی بھی جاری رہی تھی۔نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے ملاقاتوں کے موقع پر خصوصی تیاری کررکھی تھی۔

نوازشریف نے حسب سابق شلوارقمیض اور ویسٹ کوٹ زیب تن کیا اوران کی تیاری میں جیل حکام کی جانب سے فراہم کئے گئے مشقتی نے اہم کردارادا کیا ۔جیل حکام کی جانب سے نوازشریف کے ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کی گئی تھی جس میں شریف خاندان کے 17 ارکان، آصف کرمانی ، جاوید ہاشمی، پرویزرشید اورایازصادق سمیت 23 لیگی رہنما اور(ن) لیگ کے 11 وکلاء بھی شامل تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کے 16 رہنماؤں، شریف فیملی کے 8 افراد اور کارکنوں سمیت 25 افراد نے ملاقات کی۔جیل حکام کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دوبارہ ان کے بیرکوں میں بھجوا دیا گیا۔ تینوں قیدیوں سے ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق کرائی گئی، ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی گئی، ملاقات کے دوران کسی کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی ۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب وزیراعظم سے شرمناک حرکات کرتے ہیں، نواز شریف کا قصور ملک کو اندھیروں سے بچانا اور دہشت گردی ختم کرنا ہے جب کہ ایک ہی جیل میں رہ کر ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے، مریم نواز کو کیپٹن (ر) صفدر سے اور نواز شریف سے ایک بار ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا عوام کے نام یہ پیغام ہے کہ ووٹ کو عزت دو، 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ووٹ کو عزت دو تحریک کو عزت دیں، اپنے ووٹ پر پہرہ رکھیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…