ڈیم بنانے کے لیے فنڈز کی مہم مزید تیز، پاکستان کے ایک اور بڑے ادارے کے ملازمین نے بڑا اعلان کر دیا

18  جولائی  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن آف پاکستان کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی نے اٹھا سی ہزارکمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیموں کے تعمیر میں دل کھول کر عطیات دیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ قائم کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ہے اور کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس قومی معاملے میں سوشل کارپوریٹ ریسپانسی بلٹی کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے ڈیم کی تعمیر میں شمولیت ملک کو درپیش پانی کے بحران کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔ ان ڈیموں کی تعمیر نہ صرف آنے والے سالوں میں پانی کی ضرورت پوری کرے گی بلکہ اس طرح ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جو کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی و فروغ کا باعث ہوں گی۔ عدالت عظمی ٰنے بجا طور پر کہا ہے کہ ملک کی بقا کے لئے پانی کے وسائل اہم ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمو ں کی تعمیر کیلئے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…