بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا ! اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

18  جولائی  2018

اسلام آباد(اے این این ، مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بغیر جانچ پڑتال کے رپورٹ کو مسترد کرنا کافی مایوس کن تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر

میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر( او ایچ سی ایچ آر) کی جانب سے اٹھائے گئے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات کو حل کرنے میں بھارت ناکام ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او ایچ سی ایچ آر کی جانب سے ہائی کمشنر اور ظفر بنگش کے درمیان کسی بھی طرح کے رابطے کی واضح طور پر تردید کردی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفترکی کشمیر رپورٹ میں بھارتی سرکاری ذرائع، بھارتی پارلیمان، بھارتی سپریم کورٹ اور بھارت کی وزارت داخلی امور کا حوالہ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ او ایچ سی ایچ آر بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششوں سے پریشان ہے۔او ایچ سی ایچ آر کا کہنا ہے کہ کشمیر رپورٹ کشمیر کے لاکھوں لوگوں کے انسانی حقوق سے متعلق ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کمشنر آف انکوائری(سی او آئی) کے دورہ پر خوش آمدید کہتا ہے کیونکہ رپورٹ میں آزاد جموں کشمیر اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی تھی ۔ دریں اثنانگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ امریکی اورروسی صدرکے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کوہوگا۔یہ بات انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان،، بھارت اور دہشت گردی جیسے چیلنج سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے، دنیا میں فوجی اورمعاشی اتحاد بھی بنیں گے۔نگراں وزیرخارجہ کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل کا شکار ہے۔عبداللہ حسین ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی نسل معاشی ترقی اورتعلیم کی طرف دیکھتی ہے، صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔امریکی اورروسی صدر کی ملاقات سے متعلق نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان مذاکرات سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا ، سب چاہتے ہیں ہمسائے اورعالمی برادری خوش رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…