کیپٹن صفدر کے بھائی محمد سجاد احمد کو غیرقانونی حرکت مہنگی پڑ گئی،کارروائی شروع

17  جولائی  2018

مانسہرہ(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے کہا ہے کہ این اے 14 سے آزاد امیدوار اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بھائی محمد سجاد احمد کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کی تشہیر کرنے پر کارروائی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مبارک زیب خان نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سجاد احمد کو شیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا لیکن وہ غیر قانونی طور پر اپنی انتخابی مہم میں اس کی تشہیر کر رہے ہیں،

لہٰذا ای سی پی متعلقہ قوانین کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ محمد سجاد این اے 14 سے اپنے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد صفدر کے متبادل امیدوار تھے۔تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے نااہل ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے بھائی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔این اے 14 کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے سجاد احمد کو ’بستر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا لیکن وہ اپنے بھائی کے انتخابی نشان شیر کو اپنی مہم میں استعمال کر رہے تھے۔اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کس طرح ایک امیدوار اس نشان کی تشہیر کرسکتا ہے، جو اسے الاٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پوسٹرز اور نیوزپیپرز کی اشاعت کے خلاف کارروائی بھی شروع کی جاچکی ہے۔دوسری جانب اوغی کے اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد اقاش نے خبردار کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے این اے 14 اور پی کے 32 اور پی کے 33 کے امیدواروں کو اجلاس کے دوران کہا کہ ’ آپ لوگ ووٹرز کے لیے آزادانہ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے میں مدد کریں اور جو لوگ مشکلات پیدا کریں گے ان کو نااہلی سمیت مختلف کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔اس موقع پر امیدواروں کی جانب سے پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…